رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل، ملوث افراد کے تحقیقاتی اداروں سے رابطے شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رنگ رود کرپشن اسکینڈل، ملوث افراد کے تحقیقاتی اداروں سے رابطے شروع
رنگ رود کرپشن اسکینڈل، ملوث افراد کے تحقیقاتی اداروں سے رابطے شروع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں رنگ رود منصوبے میں کرپشن کرنے والے وفاقی وزراء اور مشیروں نے جان چھڑانے کے لئے تحقیقاتی اداروں کے سربراہوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رابطہ کرنے والوں میں وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور ، سابق مشیر زلفی  بخاری ، مشیر امین اسلم ملک شامل ہیں۔ رنگ روڈ منصوبے میں آنے والے ٹاپ سٹی ہاؤسنگ کو زمین خرید کر دینے اور معاونت کرنے میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مختلف وزارتوں کے دوران اور اب بحیثیت وزیر داخلہ شیخ رشید رنگ روڈ منصوبے میں ٹاپ سٹی کی زمینوں کی خریداری کراتے رہے ہیں۔

رنگ روڈ منصوبے میں 25 ارب کی کرپشن کرنے والوں میں زلفی بخاری کے ماموں توقیر شاہ ، وفاقی وزیر غلام سرور خان ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور آر ڈی اے کے ڈی جی عیسانی بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بہتی گنگا میں معروف صحافیوں نے ہاتھ دھوئے ہیں ، سوسائٹی مالکان سے کروڑوں روپے کی گاڑیاں ، لاکھوں روپے کی عیدی اور فارن ٹورز بھی کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ادارے اینٹی کرپشن ، نیب اور ایف آئی اے کے حکام نے خفیہ ملاقاتوں میں کسی کو بھی رعایت دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے جبکہ کرپشن میں ملوث دیگر وزراء اور مشیروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔

اس ساری صورتحال سے نکلنے کےلیے وفاقی وزراء اور مشیروں نے وزیراعظم کے قریبی رفقاء کے ساتھ رابطے شروع کردیے ہیں جبکہ گذشتہ روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان دو ٹوک الفاظ میں اعلان کرچکے ہیں کہ وہ اس معاملے میں کسی کو رعایت نہیں دے گے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان حکومت نے رنگ روڈ منصوبے میں عوام کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگایا، مرتضیٰ وہاب

Related Posts