ٹک ٹاک پر مجوزہ پابندی، چین کا امریکا کو جوابی اقدام کا انتباہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو روئٹرز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چین نے بدھ کے روز امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ چینی ملکیت والی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔

امریکی ایوان نمائندگان میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل زیر غور ہے، اس بل کی منظوری کے بعد ٹک ٹاک کی مقامی فرنچائز کو چینی مالک کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

امریکی ایوان نمائندگان میں یہ قانون سازی ٹک ٹاک کے لیے اب تک کا سب سے بڑا خطرہ ہے جس نے دنیا بھر میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی ہے، امریکی پروپیگنڈے کے زیر اثر حکومتوں اور سیکیورٹی حکام کے درمیان اس کی چینی ملکیت اور بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی کے ممکنہ ماتحت ہونے کے بارے میں خدشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان میں مجوزہ پابندی کے بل پر ووٹنگ سے قبل چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ممکنہ پابندی کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکہ کو اب تک اس بات کا ثبوت نہیں مل سکا ہے کہ TikTok امریکی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، لیکن اس کے باوجود امریکا  TikTok کو نشانہ بنانے سے باز نہیں آ رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کا غنڈا گردی کا رویہ منصفانہ کاروباری مقابلے کی فضا کیلئے کسی طرح بھی مناسب نہیں ہے، ایسے رویے سے کمپنیوں کی معمول کی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو جاتی ہیں، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نقصان پہنچتا ہے، اور عام بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو پابندی جیسے اقدامات کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

Related Posts