مزارات ہمارا تاریخی ورثہ ہیں ان کی بحالی اور تحفظ انتہائی اہم ہے، وزیراعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کا افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کا نوٹس، 48گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری کا حکم
وزیراعظم کا افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کا نوٹس، 48گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری کا حکم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مزارات ہمارا تاریخی ورثہ ہیں ان کی بحالی اور تحفظ انتہائی اہم ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا جس کے بعد وزیراعظم نے شیڈول اجلاسوں کی صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد سے کی۔

وزیراعظم نے آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچنا تھا تاہم موسم خرابی کی وجہ سے دورے کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ وزیراعظم نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاسوں کے شرکاء سے خطاب کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کے جامع ڈویلپمنٹ و مینجمنٹ منصوبے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، صوبائی وزیر اوقاف اور صوبائی وزیر خزانہ نے ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں بادشاہی مسجد، پنجاب میں دیگر مزارات کے تحفظ اور بحالی و آرائش کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں واقع مزارات ہمارا تاریخی ورثہ ہیں، مذہبی سیاحت کے فروغ کے حوالے سے ان مقامات کی بحالی و تحفظ انتہائی اہم ہے۔

ایک روزہ سرکاری دورۂ لاہور کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کو پنجاب کے انتظامی و سیاسی امور سے متعلق بریفنگ دی جانی تھی۔ عثمان بزدار حکومت کو صوبائی سطح پر متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔

بریفنگ کے دوران وزیرِ اعظم کو صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا جانا تھا جس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز بھی شامل ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان دورۂ لاہور کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے منصوبوں کا جائزہ لینا تھا

اور صوبائی قیادت کو انتظامی حکمتِ عملی پر مختلف ہدایات بھی دینا شامل تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے 3 کروڑ عوام پر پی پی عذاب کی طرح مسلط ہے،خرم شیر زمان

Related Posts