سنگاپور: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو ایشیائی مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر برینٹ اور امریکی خام تیل دونوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد برینٹ کروڈ 94 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا۔
26 نومبر 2026 کو ایشیائی کاروبار کے ابتدائی اوقات میں برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودوں کی قیمت میں 10 سینٹ یعنی 0.1 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 94.71 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 35 سینٹ یا 0.4 فیصد بڑھ کر 84.03 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








