وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر بات چیت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر بات چیت
وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر بات چیت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان  اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور خطے کے امن و امان کے بارے میں بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر مسئلہ کشمیر کے حل کو ضروری قرار دیا گیا۔اس دوران  ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کے معاملات بھی زیر غور آئے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا جواب 27 فروری سے بھی زیادہ سخت دیا جائے گا۔آئی ایس پی آر

یاد رہے کہ  اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یہ کہہ چکے ہیں  کہ پاک فوج کشمیریوں کی جائز جدوجہد کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔ ہم اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ پیغام کے مطابق آرمی چیف کی صدارت میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارت کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کی مخالفت میں حکومتی حکمت عملی کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےاپنے حالیہ بیان میں  کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج نمازِ جمعہ کے بعد بھرپور احتجاج ہوگا۔ کشمیری قوم آزاد ی چاہتی ہے۔ ہم ان کے ساتھ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ کشمیری غلامی کی زنجیریں توڑنے کا تہیہ کر چکے ہیں اور پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دے رہا ہے۔

مزیدپڑھیں: پاک فوج کشمیریوں کی جائز جدوجہد کے لیے کسی بھی حد تک جائے گی۔ آرمی چیف

Related Posts