مقبوضہ کشمیر میں بھرپور احتجاج ہوگا، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں بھرپور احتجاج ہوگا، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ فواد چوہدری
مقبوضہ کشمیر میں بھرپور احتجاج ہوگا، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج نمازِ جمعہ کے بعد بھرپور احتجاج ہوگا۔ کشمیری قوم آزاد ی چاہتی ہے۔ ہم ان کے ساتھ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ کشمیری غلامی کی زنجیریں توڑنے کا تہیہ کر چکے ہیں اور پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان پاکستانی سیاست کی کہکشاں کا درخشندہ ستارہ ہیں۔ فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم تحریری و تقریری اور عملی انداز میں بھی کشمیریوں کا ساتھ دیں گے۔اس جدوجہد آزادی کے دوران  پاکستان کشمیریوں کی پشت پر کھڑا ہے۔کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے دعا کی کہ خدا مظلوموں کا مددگار ہو اور کشمیریوں کی ستر سال سے زائد طویل جدوجہد مکمل ہو۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہہ چکے ہیں کہ پاکستان ایک اعتدال پسند ملک ہے جبکہ بھارت فاشسٹ مودی کا ملک بن چکا ہے جہاں شدت پسندی کو فروغ دیا جاتا ہے۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ایک تحمل پسند، وسیع النظر اور روشن خیال ملک ہے جبکہ اس کے برعکس بھارت مودی حکومت کے زیر تسلط ہے جہاں عدم برداشت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت فاشسٹ مودی کا ملک بن چکا، پاکستان اعتدال پسند ہے۔ فواد چوہدری

Related Posts