پاک فوج کشمیریوں کی جائز جدوجہد کے لیے کسی بھی حد تک جائے گی۔ آرمی چیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج کشمیریوں کی جائز جدوجہد کے لیے کسی بھی حد تک جائے گی۔ آرمی چیف
پاک فوج کشمیریوں کی جائز جدوجہد کے لیے کسی بھی حد تک جائے گی۔ آرمی چیف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کشمیریوں کی جائز جدوجہد کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔ ہم اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ پیغام کے مطابق آرمی چیف کی صدارت میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارت کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کی مخالفت میں حکومتی حکمت عملی کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔

جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ آرٹیکل 370 بھارتی تسلط کو قانونی بنانے کے لیے تھا جسے پاکستان نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔ اب بھارت کی طرف سے یہ کھوکھلا بہانہ ختم کردیا گیا ہے۔ کشمیر پر بھارتی تسلط کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی کامیابی تک ساتھ نبھائے گی۔ ہم اس کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ 

 

واضح رہے کہ آج مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی مشترکہ پارلیمنٹ کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں وزیر اعظم عمران خان سمیت تمام اہم وفاقی وزراء اور اپوزیشن کے اہم رہنما شرکت کر رہے ہیں۔

مزیدپڑھیئے:  کشمیر کی بگڑتی صورتحال: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا۔

Related Posts