دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ایپلی کیشن فیس بک کے چیٹنگ انباکس یعنی میسینجر پر پرائیویسی کے متعدد فیچرز کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میسینجر کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپلی کیشن کے پیغامات کو زیادہ محفوظ بنانے کے لیے ’اینڈ ٹو اینڈ‘ فیچرز کی آزمائش شروع کی جارہی ہے۔
فیس بک کے اس ’اینڈ ٹو اینڈ‘ فیچرز کے تحت اب صارفین کے درمیان ہونے والے پیغامات کو مذکورہ افراد کے علاوہ فیس بک یا کوئی تیسری پارٹی بھی نہیں دیکھ سکے گی، نہ ہی کسی تیسری پارٹی کو ان پیغامات پر کسی طرح کی کوئی رسائی ہوگی۔
بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے فیچرز کے تحت جہاں جلد ہی صارفین اپنے تمام پیغامات کو ’اینڈ ٹو اینڈ‘ کرسکیں گے، وہیں انہیں اپنی چیٹ ہسٹری کو بھی ’اینڈ ٹو اینڈ‘ محفوظ رکھنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
یعنی میسینجر چیٹ میں ایسا فیچر بھی متعارف کرایا جائے گا کہ صارفین چاہیں تو کسی چیٹ کو طویل عرصے تک محفوظ رکھ سکیں اور اسی چیٹ کو موبائل یا کمپیوٹر ضائع ہونے پر واپس حاصل کرسکیں۔
کانوں کی عجیب و غریب بیماری کے علاج پر تحقیق جاری، اہم پیشرفت سامنے آگئی