شیر دھاڑا نہ بلا چلا، بلدیہ میں تیر چل گیا، قادرمندوخیل نے این اے 249 کا میدان مارلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Qadir Khan Mandokhel NA249

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی ویسٹ IIمیں جمعرات کے روز ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل نے کامیابی حاصل کرلی۔

276 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی پی کے عبدالقادر مندوخیل 16ہزار156 ووٹ لے کر مقابلہ جیت گئے،سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود ووٹنگ کا تناسب انتہائی کم رہا۔

مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل 15ہزار473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے امیدوار نذیر احمد 11ہزار125 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیں: این اے 249ضمنی انتخاب، فارم 45 روکنے کا سلسلہ شروع ہوگیا

الیکشن میں تحریک انصاف 8ہزار922 ووٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی،کراچی کے سابق میئر اور پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال 9 ہزار 227 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر آئے جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار حافظ محمد مرسلین 7ہزار511 ووٹ لے کر آخری نمبر پر رہے۔

1988 کے بعد سے پاکستان پیپلز پارٹی نے اس حلقےمیں ایک بار ، پاکستان مسلم لیگ نواز نے دو بار کامیابی حاصل کی ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ اور پی ٹی آئی دونوں ہی ایک بار یہ نشست جیت چکے ہیں۔

Related Posts