انتخابی اصلاحات کا بنیادی مقصد الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار ختم کرانا ہے، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انتخابی اصلاحات کا بنیادی مقصد الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار ختم کرانا ہے، بلاول بھٹو
انتخابی اصلاحات کا بنیادی مقصد الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار ختم کرانا ہے، بلاول بھٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے انتخابی اصلاحات وقت کی ضرورت ہے۔ انتخابی اصلاحات کا بنیادی مقصد اسٹیبلشمنٹ کا الیکشن میں کردار ختم کرانا ہونا چاہیے۔

بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی ختم کرنے کے لیے قانون سازی کی بھی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جو بھی انتخابی اصلاحات لانی ہیں ہم ان کے لیے تیار ہیں، مگر الیکشن کمیشن کو انتخابی اصلاحات سے متعلق کردار ادا کرنا ہوگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار ختم کرنا ہی انتخابی اصلاحات کا بنیادی کام ہے، اس کے بغیر کوئی بھی قانون سازی انتخابات کو غیرمتنازع نہیں بناسکتی۔

مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ایک سیٹ ہاری ہے تو چاہ رہی ہے فوج مداخلت کرے، مسلم لیگ ن کا یہ مطالبہ غیر ذمہ دارانہ ہے کہ پولنگ باکسز فوج کے حوالے کیے جائیں، اس سے الیکشنز بھی متنازع ہوتے ہیں اور فوج بھی متنازع ہوتی ہے، البتہ ن لیگ کے پاس اگر کوئی ٹھوس ثبوت ہیں تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کے الیکشن میں ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج تعینات تھی، جو تاریخ میں سب سے زیادہ تھی، اور وہی الیکشن سب سے زیادہ متنازع کہلائے تھے۔ اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل سے دور رکھیں تو فائدہ ہو گا، این اے 249 کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : ایم این اے فہیم خان کا واٹربورڈ کے افسر پرمبینہ تشدد، ملازمین نے کورنگی کا پانی بند کردیا

Related Posts