کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک نے 13 اگست 2026 کو مختلف علاقوں میں مینٹیننس شٹ ڈاؤن کا اعلان کردیا۔
کے الیکٹرک کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی صبح 8 بجے سے شام 6 بج کر 30 منٹ تک مختلف اوقات میں معطل رہے گی۔
مینٹیننس شٹ ڈاؤن سے متاثر ہونے والے علاقوں میں اچانک ہوٹل، اختر کالونی، علی اسکوائر، علیگ اولڈ بوائز چس، ڈیفنس 15، دوست محمد، ڈرگ روڈ اے، گلّوب سینٹر، گل بہار، گلشنِ جامی، ایران سینٹر، جناح یونیورسٹی، کے ڈی اے ایمپلائز سوسائٹی، کے ای ورک شاپ، خالد کمرشل، خیابان جامی، کھئی میمن سوسائٹی، کے ایم سی بوسٹنگ، مرچنٹ کنسٹرکشن اور میس 105 شامل ہیں۔

اسی طرح محمد علی پارک، نجاش موٹرز، ناز آئس، نارتھ وسٹا، پٹیل ریزیڈنسی، پولیس ٹریننگ سینٹر، پلیہ والی، پنجاب ٹاؤن، رازی ٹاور، روپالی، ایس ڈی ہاؤسز، سلو گارڈن، سیکٹر ڈی، شہاریار کلینک، شانتی نگر، سندھ بلوچ سوسائٹی، اسٹیٹ بینک، تصویر محل، یو کے اسکوائر اور ذوالفقار کمرشل سمیت دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی شیڈول کے مطابق متاثر ہوگی۔
کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی بندش مختلف فیڈرز پر مقررہ اوقات میں ہوگی، جبکہ صارفین کو بجلی کی فراہمی بحال ہونے کے اوقات بھی جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








