این اے 249 ضمنی الیکشن، عوام کا انتخابی عمل سے اعتبار ختم ہو رہا ہے، فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fawad Chaudhry

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ووٹوں کی شرح کم ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ عوام کا انتخابی عمل سے اعتبار ختم ہو رہا ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایک نشست کیلئے جس طرح نظام کو یرغمال بنایا اس سے الیکشن اصلاحات کی ضرورت کا احساس پہلے سے بھی زیادہ شدت محسوس ہوتا ہے، ایک بار پھر اپوزیشن سے کہتا ہوں کہ عمران خان کی تجاویز پر غور کریں ،ووٹنگ کی شرح سے اندازہ ہوتا ہے ،عوام کا انتخابی عمل سے اعتبار ختم ہو رہا ہے۔

 

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے نتیجہ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:ن لیگ این اے 249 میں شکست کھلے دل سے تسلیم کرے،سعید غنی

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ صرف چند سو ووٹوں سے مسلم لیگ ن سے الیکشن چوری ہوگیا، الیکشن کمیشن کو نتائج روک دے اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو یہ فتح عارضی ہوگی اور انشاء اللہ جلد ہی ن لیگ واپس آجائے گی،ووٹ کو عزت مل رہی ہے اور مل کر رہے گی۔

Related Posts