کراچی ،پولیس اہلکار ڈکیٹ بن گیا، شہری سے موٹرسائیکلیں چھیننے کی ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

karachi police

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں پولیس اہلکار بھی لوگوں سے موٹرسائیکلیں چھیننے لگے، فائیوسٹار چورنگی کے قریب پولیس اہلکار کی جانب سے شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی ویڈیو وائرل ، شہریوں  میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

مقامی ٹی وی کے مطابق پولیس کی وردی میں ملبوس ایک اہلکار نے شناخت چھپانے کیلئے نیلے رنگ کا اپر پہن رکھا تھا اور فائیوسٹار چورنگی کے قریب شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود لوگوں کی وجہ سے اہلکار کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس اہلکار کی جانب سے شہری سے موٹرسائیکل چھیننے کی واردات کے بعد لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ جب پولیس اہلکار خود جرائم میں ملوث ہوں تو ہم انصاف مانگنے کہاں جائیں۔

دوسری جانب فائیوسٹار چورنگی کے قریب پولیس اہلکار کی جانب سے شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ساتھ مبینہ پولیس بھی سرگرم ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں پولیس اور اے وی سی سی کی مشترکہ کارروائی،10سالہ بچہ بازیاب،والدہ گرفتار

ریاض حیدر کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کا شہری سے موٹر سائیکل چھیننا سمجھ سے بالاتر ہے، عوام محافظین پر اعتبار نہیں کرسکتی،یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے،شہر میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ معمول بن گیا ہے، اے آئی جی کراچی اور ڈی ائی جی ویسٹ واقعے کی شفاف تحقیقات کروائیں۔

Related Posts