جلسے کیلئے قانون کی خلاف ورزی، ن لیگی کارکنان نے گریٹر اقبال پارک کے تالے توڑ دئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جلسے کیلئے قانون کی خلاف ورزی، ن لیگی کارکنان نے گریٹر اقبال پارک کے تالے توڑ دئیے
جلسے کیلئے قانون کی خلاف ورزی، ن لیگی کارکنان نے گریٹر اقبال پارک کے تالے توڑ دئیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور میں پی ڈی ایم جلسے کیلئے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ن لیگی کارکنان نے گریٹر اقبال پارک کے تالے توڑ دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم لاہور میں حکومت سے اجازت نہ ملنے کے باوجود جلسہ کرے گی، مینارِ پاکستان پر حکومت مخالف جلسے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ ن لیگی کارکنان نے گریٹر اقبال پارک کے تالے توڑ دئیے، شرکائے جلسے کیلئے کرسیاں اور ساؤنڈ سسٹم بھی جلسہ گاہ میں پہنچا دیا گیا ہے۔

جلسہ گاہ میں قائدین کیلئے کنٹینرز منگوا لیے گئے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹرک کے ذریعے جلسہ گاہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے کسی بھی پی ڈی ایم رہنما کو جلسے سے نہ روکنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومتی فیصلے کے تحت ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمات درج ہوں گے۔

گزشتہ شب اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جلسہ ہوگا اور بھرپور ہوگا۔ حکومت جتنی مرضی رکاوٹیں کھڑی کر لے، عوام ضرور جلسے میں شرکت کیلئے گھروں سے باہر نکلیں گے۔ رکاوٹیں ڈالنا حکومت کے خوف کی علامت ہے۔ نااہل حکومت کے شکار عوام جلسے میں پہنچ کر حکومت کو آخری دھکا لگائیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کیلئے پنڈال سج گیا، اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم لاہور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ آج کرے گی۔

آج پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے حکومت مخالف جلسے سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز، سابق صدر آصف زرداری کے صاحبزادے اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پنڈال سج گیا، پی ڈی ایم لاہور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ آج کرے گی

Related Posts