نوازشریف کی صحت کیلئے کل خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد کی جائیں، شہباز شریف کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PML-N to convene party meeting in London
شہبازشریف نے نوازشریف کی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے عوام اور پارٹی کارکنان کو خصوصی اپیل کی ہے کہ محمد نوازشریف کی صحت کیلئے (کل )جمعہ کو خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد کی جائیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین، رہنما اور کارکنان سے اپیل ہے کہ جمعہ کو خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد کریں۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کے پلیٹ لیٹس انتہائی تیزی سے کم ہوناتشویشناک ہے ، شہباز شریف

انہوں نے کہاکہ پارٹی قائدین، رہنما اور کارکنان خاص طور پر نمازجمعہ کے بعد محمد نوازشریف کی صحت کے لئے خصوصی دعائیں کریں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام سے بھی اپیل ہے کہ محمد نوازشریف کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعاء کریں۔

مزید پڑھیں : ہائی کورٹ نے نواز شریف کی ضمانت کے لیے درخواست پر اعتراض عائد کردیا

انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف والد کی جگہ، بڑے بھائی اور میرے قائد ہیں، ان کی صحت کے لئے دعاوں کا ذاتی طورپر مشکور ہوں۔ انہوںنے کہاکہ آپ کی دعائوں سے انشا ء اللہ ان کی صحت مزید بہتر ہوگی۔

Related Posts