وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیر اعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیر اعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی
وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیر اعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن کے وقت شروع ہوا جبکہ ای سی سی سمیت دیگر کابینہ کمیٹیوں کے حالیہ فیصلوں کی توثیق بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں انستھیزیا کی ادویات اور انجکشن نایاب

وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی جس کے نتیجے میں عوام کو دستیاب ادویات کی قیمتوں میں فوری اضافے کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیا۔ وفاقی و صوبائی حکومت سے ادویات کی قلت پر رپورٹ طلب کی گئی۔ 

حکام کو 2 ماہ قبل لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ملک میں 60 ضروری ادویات دستیاب نہیں، پاکستان سے اس وقت نفسیاتی، دماغی، دل اور دیگر بیماریوں کی اہم ادویات غائب ہیں۔ تمام وفاقی اور صوبائی ڈرگ ریگولیٹری حکام تحقیقات کریں اور فوری رپورٹ دیں۔

Related Posts