ملک میں انستھیزیا کی ادویات اور انجکشن نایاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں انستھیزیا کی ادویات اور انجکشن نایاب
ملک میں انستھیزیا کی ادویات اور انجکشن نایاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک میں انستھیزیا کی ادویات اور انجکشن نایاب ہوگئیں، دوا ساز کمپنیوں نے مہنگے خام مال سے سستی ادویات بنانے سے انکار کردیا ہے۔

لاہور کے میو اسپتال میں بدستور ادویات کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مریضوں کوکئی روز سے ادویات میسر نہیں ہوئی ہیں، ادویات کی قلت کی وجہ سے مریض بازار سے مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق انستھیزیا کی ادویات اور انجیکشن کی عدم دستیابی سے مریضوں کے آپریشن بھی متاثر ہورہے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ادویات کی قلت کے باعث خریداری نہیں ہوئی، سپلائی ملتے ہی مریضوں کو ادویات فراہم کر دیں گے۔

دوسری جانب میڈیکل اسٹور کے مالکان کا بھی یہی کہنا ہے کہ انہیں بخار، مرگی، جگر، بلڈ پریشر اور خون پتلا کرنے والی دواؤں سمیت کئی دیگر ادویات کی قلت کا سامنا ہے۔

دوا سازکمپنیوں نے مہنگے خام مال سے سستی ادویات بنانے سے انکار کردیا ہے، جس کے بعد مریضوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی کمی کا فوری نوٹس لیں اور ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

Related Posts