ایران کے ساتھ امن کی بحالی کیلئے سعودی کاوش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔وزیرِ اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران کے ساتھ امن کی بحالی کیلئے سعودی اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔وزیرِ اعظم
ایران کے ساتھ امن کی بحالی کیلئے سعودی اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔وزیرِ اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ امن کی بحالی کیلئے سعودی کاوش کا خیر مقدم کرتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ بحالئ امن کے حوالے سے سعودی عرب کی کاوش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ہے اور سعودی عرب ہمارا قریب ترین دوست ہے۔ امن کی جانب اٹھایا گیا یہ قدم امتِ مسلمہ کو تقویت فراہم کرنے کیلئے اہم ہے۔

قبل ازیں شہزادہ محمد بن سلمان کا ایک انٹرویو نشر ہوا جس میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں جسے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔

عالمی سطح پر ایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدگی پائی جاتی تھی جس پر پاکستان نے دونوں ممالک میں ثالثی کا کردار ادا کیا۔ گزشتہ برس اپنے ایک انٹرویو میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ثالثی سے خطے میں کشیدگی کا خاتمہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 249 کا ضمنی انتخاب، کراچی میں پولنگ شروع

Related Posts