وزیرِ اعظم 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PDM and PPP agree on no-confidence motion against PM Imran Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے مسائل پر بھی غور کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔ اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق آرڈیننس میں اختیارات کی فراہمی کی منظوری بھی دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم پبلک سیکٹر انٹر پرائز کے سی ای اوز کی تقرری کے عمل پر کابینہ اراکین کو بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 28 اکتوبر اور 4 نومبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

اجلاس کے دوران کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز کے 21 اکتوبر اور 5 نومبر کے فیصلوں اور ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے 29اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔کابینہ اشیاء کی برآمدات پر ڈیوٹی اور ٹیکس معافی کی منظوری بھی دے گی۔ 

  یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم  کارکردگی سے مایوس، کابینہ میں پھر تبدیلیوں کا فیصلہ

Related Posts