وزیراعظم وزراء کی کارکردگی سے مایوس، کابینہ میں پھر تبدیلیوں کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Federal cabinet approves PM's package for Rabi crops

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے ایک بار پھر وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی کابینہ کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے جو چھ ماہ کی ڈیڈ لائن دی تھی وہ ختم ہوگئی ہے ، اس لئے انہوں نے اپنی ٹیم میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان وفاقی وزراء کی کارکردگی کی رپورٹوں کا جائزہ لے رہے ہیں اوروفاقی کابینہ میں جلدبڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی حکومت قیام سے اب تک متعدد بار وزراء کے قلمدان تبدیل اور کئی غیر منتخب افراد کو بھی اہم وزارتوں میں ذمہ داریاں تفویض کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود عوامی مسائل کم ہونے میں نہیں آرہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کرپشن کیخلاف اپنے مؤقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گی، چوہدری سرور

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو چھ ماہ میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ڈیڈ لائن دی تھی جو اب ختم ہوگئی ہے اور جلد وفاقی کابینہ میں نئے چہروں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔

Related Posts