ایم کیو ایم کے مظاہرین پر تشدد، وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیو ایم کے مظاہرین پر تشدد، وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا
ایم کیو ایم کے مظاہرین پر تشدد، وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے پرامن احتجاج کے خلاف سندھ پولیس کی پرتشدد کارروائیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے بلدیاتی قانون کے خلاف ایم کیو ایم کے پرامن احتجاج کے خلاف سندھ پولیس کے تشدد کا نوٹس لیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے وزارت داخلہ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مشتاق مہر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان رپورٹس کے بعد ذمہ داروں کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر ہونے والے واقعات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور کمشنر کراچی کو معاملے کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کو ٹیلی فون کیا اور واقعات پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں اور سیاسی اختلافات کو سیاسی طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے نسلی بنیادوں پر ریمارکس کی مذمت کی۔

مزید پڑھیں: وسیم اختر کی متحدہ کارکنوں کا پٹتا چھوڑ کر پولیس پروٹوکول میں بھاگنے کی ویڈیو وائرل

وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے صداقت حسین کو بھی ٹیلی فون کیا جو بدھ کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کے دوران پولیس کے لاٹھی چارج سے زخمی ہوگئے تھے۔ انہوں نے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

Related Posts