وزیرِ اعظم نے غریب عوام کی مدد کا عزم کیا ہوا ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم نے غریب عوام کی مدد کا عزم کیا ہوا ہے۔فردوس عاشق اعوان
وزیرِ اعظم نے غریب عوام کی مدد کا عزم کیا ہوا ہے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے غریب عوام کی مدد کا عزم کیا ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ غریب،ناداراورپسماندہ علاقوں کے عوام کوریلیف پہنچاناوزیراعظم عمران خان کاعزم ہے۔حکومت مشکل حالات میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑےگی۔

وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کے گزشتہ روز کوئٹہ اور بلوچستان کے دورے کا مقصد پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں کورونا کے خلاف جاری قومی کاوشوں کو تقویت دینا ہے۔متحدہوکرچیلنج پرقابوپائیں گے اورسرخرو ہوں گے۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے بلوچستان کے عوام کیلئےاشیائے خوردونوش کی بلاتعطل فراہمی اور صوبے بھر میں مستحقین کیلئے راشن کی بروقت ترسیل ممکن بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور روزگار کے مواقع کو پیدا کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کرنے پر زور عمران خان کی بلوچستان کے عوام کے ساتھ وابستگی اور احساس کی علامت ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کل سے احساس ایمرجنسی پروگرام کاباقاعدہ آغازکردیا گیا ہے۔ادائیگیوں کویقینی بنانے کے لیے ملک بھرمیں17ہزارمراکزقائم کیے جاچکے ہیں۔144ارب میں اب تک49.2ارب روپے بینکوں کومستحقین کے لئے ریلیز ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث جوخاندان معاشی طورپر بری طرح متاثر ہوئے حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Related Posts