وزیرِ اعظم عمران خان نے فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان نے فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
وزیرِ اعظم عمران خان نے فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت آج اسلام آباد میں فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ بد قسمتی سے گزشتہ ادوار میں ایسے قرضے لیے گئے جس سے ملک پر مزید قرضے چڑھتے جا رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کے بینک غریب افراد کو قرض نہیں دیتے تھے اور آج بھی بینکوں سے چھوٹے قرضے لینے کیلئے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ایف ڈبلیو او نے کرتارپور کی تعمیر ریکارڈ وقت میں مکمل کی۔ امید کرتے ہیں فراش ٹاؤن فلیٹس بھی وقت پر مکمل ہوجائیں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ منصوبے کے تحت ایسے 2 ہزار افراد کو فلیٹس دئیے جائیں گے جو پہلے فلیٹ کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے، لوگ پیسے نہ رکھنے کے باعث کچی آبادیوں میں بسنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ کچی آبادی والے مالکانہ حقوق رکھنے لگیں، یہ میرا خواب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو اپنی دولت میں اضافہ کرنا ہوگا تاکہ قرضے واپس کیے جاسکیں۔ نیا پاکستان ایسا ہاؤسنگ منصوبہ ہے جس سے 30 دیگر صنعتیں منسلک ہیں، گزشتہ ماہ سیمنٹ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ فروخت ہوئی۔ ہمارے پیکیج سے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں جبکہ بنڈل آئی لینڈ پر سندھ حکومت سے گفتگو جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وقت آگیا ہے کہ کراچی انتظامیہ آنکھیں کھولے۔چیف جسٹس

Related Posts