وزیر اعظم کی سیاحتی مقامات پر عالمی معیار کی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی سیاحتی مقامات پر عالمی معیار کی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت
وزیر اعظم کی سیاحتی مقامات پر عالمی معیار کی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران ملک بھر میں سیاحتی مقامات پر عالمی معیار کی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے سیر و سیاحت کا اجلاس ہوا جس کے دوران ملک بھر میں سیاحتی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے سیر و سیاحت کے اجلاس میں ملک بھر میں سیاحتی مقامات کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بھی زیرِ غور آئے۔

قومی رابطہ کمیٹی برائے سیاحت کے اجلاس میں اراکین کو اٹک اور بالا حصار قلعے کو سیاحتی مراکز بنانے سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کیلئے ترقی کے بے شمار مواقع ہیں۔سیاحتی مقامات پر عالمی معیار کی سہولیات یقینی بنائی جائیں۔ 

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان لاہور کا ایک روزہ دورہ آج کریں گے جس کے دوران پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کی شکست کی وجوہات پر غور کیا جائے گا۔

پنجاب کابینہ کے اراکین کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ سرکاری دورے کیلئے لاہور پہنچیں گے اور مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے جن کے دوران اہم معاملات پر گفتگو ہوگی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان لاہور کا ایک روزہ سرکاری دورہ آج کریں گے

Related Posts