الیکشن کمیشن میں فیصل واؤڈا کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12اکتوبر تک ملتوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن میں فیصل واؤڈا کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت 12اکتوبر تک ملتوی
الیکشن کمیشن میں فیصل واؤڈا کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت 12اکتوبر تک ملتوی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سینیٹر فیصل واؤڈا کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق آج الیکشن کمیشن میں سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کے خلاف  درخواستوں پر سماعت ہوئی جس کے دوران الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی نے کہا کہ ہمارے سامنے فیصل واؤڈا کی نااہلی کا کیس ہے۔

نثار درانی نے کہا کہ فیصل واؤڈا اب رکنِ قومی اسمبلی نہیں رہے۔ دلائل دیں۔ الیکشن کمیشن ممبر شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ فیصل واؤڈا کا مؤقف ہے کہ اب وہ سینیٹر ہیں، سینیٹر بننے کے بعد ان کی نااہلی نہیں بنتی۔

سینیٹر فیصل واؤڈا کے وکیل نے کہا کہ میری درخواست پر ابھی تک جواب نہیں دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کو فیصل واؤڈا کی نااہلی کے کیس کی سماعت کا اختیار ہی نہیں۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں کو دلائل کا آخری موقع دے دیا۔

رکنِ الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ اکتوبر میں فیصل واؤڈا نااہلی کیس میں حتمی دلائل سنیں گے۔ کمیشن نے درخواست گزاروں سے تحریری دلائل بھی طلب کر لیے۔ بعد ازاں نااہلی کیس کی سماعت 12اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل سینیٹ الیکشن میں حکمراں سیاسی جماعت تحریکِ انصاف کے کامیاب امیدوار فیصل واؤڈا کی سینیٹر کی حیثیت سے کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

فیصل واؤڈا کی کامیابی چیلنج کرتے ہوئے ن لیگ کے وکیل جہانگیر جدون نے الیکشن کمیشن میں درخواست مارچ کے آغاز میں جمع کرائی جس میں فیصل واؤڈا کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کی استدعا کی گئی۔

ن لیگ کے وکیل نے درخواست کے متن میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ فیصل واؤڈا کا حلف نامہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ نہ فیصل واؤڈا الیکشن کمیشن اور نہ ہی ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: سینیٹرفیصل واؤڈاکی کامیابی کانوٹیفیکیشن روکنے کیلئے درخواست دائر

Related Posts