رواں سال پاکستان میں گندم کی پیداوار کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔وزیرِ اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں سال پاکستان میں گندم کی پیداوار کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔وزیرِ اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملتان: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان میں گندم کی پیداوار کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا جبکہ کسان کارڈ کا اجراء ایک اہم اقدام ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے آج ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا افتتاح کردیا۔ کسان کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں دودھ کی پیداوار کم ہے، اس لیے دودھ مہنگا ہے۔ گائے بھینس کی نسل ٹھیک کرنے سے دودھ سستا ہوجائے گا۔

تقریب سے خطاب کے دوران وزیرِ اعظم نے کہا کہ اگلے 3سالوں میں 25 ارب ڈالر دودھ اور چیز کی برآمدات سے کمائے جاسکتے ہیں۔ پاکستان لائیو اسٹاک میں 8ویں نمبر پر ہے، اس کے باوجود ہمیں دودھ درآمد کرنا پڑتا ہے۔ ہم نے لائیو اسٹاک کی نسل ٹھیک کرنے کیلئے 40 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

خطاب کےدوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ایک سے 2 سال میں دودھ کی پیداوار 3 گنا بڑھ جائے گی۔ ایکسٹینشن سروسز کے ذریعے پیداوار بڑھانے کیلئے تربیت دی جائے گی۔ ریسرچ کے اداروں کو بہتر بنا رہے ہیں۔ پاکستان کا کسان 5 ہزار سال قدیم موئن جو دڑو دور کے طریقے استعمال کر رہا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم چین سے بات کرکے زراعت کو سی پیک میں لے آئے ہیں۔ زراعت کے میدان میں چینی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں گے۔ پاکستان میں 50 سال بعد 2 بڑے ڈیمز بن رہے ہیں۔ ہم چھوٹے چھوٹے ڈیمز بھی بنائیں گے۔ ڈیمز بنانے سے کسانوں کا پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم 220 ارب روپے نہریں پکی کرنے پر خرچ کر رہے ہیں۔ پانی کی کمی کے باعث زرعی پیداوار کم ہوجاتی ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو بڑی مشکل سے سرپلس میں لایا گیا۔ ملک میں ڈالر آتے کم اور باہر زیادہ جاتے ہیں۔ بہت سی چیزیں درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کسانوں کے قرضے دگنے کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نجی دفاتر 50 فیصد ملازمین کی پالیسی پر عمل کریں، وزیرِ اعلیٰ سندھ

Related Posts