کورونا: وزیر اعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کر لیا: ظفر مرزا بریفنگ دیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا: وزیر اعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کر لیا: ظفر مرزا بریفنگ دیں گے
کورونا: وزیر اعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کر لیا: ظفر مرزا بریفنگ دیں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: کورونا وائرس کے ملک میں بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیشِ نظر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں آج ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے جس کے دوران معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اراکینِ اجلاس کو بریفنگ دیں گے۔

اہم اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت، سلامتی کونسل کی تشکیل دی گئی کو آرڈینیشن کمیٹی کے اراکین اور دیگر حکام کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس پر اہم اجلاس کے دوران ملکی و صوبائی سطح پر وائرس کے خلاف اقدامات پر گفتگو ہوگی۔

قومی سلامتی کی تشکیل کردہ کو آرڈینیشن کمیٹی اراکینِ اجلاس کو کورونا وائرس کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دے دی جبکہ ڈاکٹر ظفر مرزا اس کی تفصیلات بتائیں گے۔

اجلاس کے دوران کورونا وائرس کے ملک بھر میں پھیلاؤ، وائرس کی روک تھام، حکومتی اقدامات اور پالیسیز کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا وائرس کی روک تھام پر تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخواہ (کے پی کے) حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے باعث 1 شخص کی ہلاکت کی افواہ کی تردید کی۔ وزیرِ صحت نے افواہ کی تردید کیلئے خصوصی پیغام جاری کردیا۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر خزانہ و صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ حالیہ افواہوں کے پیش نظر یہ جاننا  ضروری ہے کہ پشاور میں ایک مریض وفات پا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کورونا کے باعث 1 شخص کی ہلاکت کی افواہ پرحکومت کی تردید

Related Posts