خیبر پختونخواہ میں کورونا کے باعث 1 شخص کی ہلاکت کی افواہ پرحکومت کی تردید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخواہ میں کورونا کے باعث 1 شخص کی ہلاکت کی افواہ پرحکومت کی تردید
خیبر پختونخواہ میں کورونا کے باعث 1 شخص کی ہلاکت کی افواہ پرحکومت کی تردید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: خیبر پختونخواہ (کے پی کے) حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے باعث 1 شخص کی ہلاکت کی افواہ کی تردید کی ہے۔ وزیرِ صحت نے افواہ کی تردید کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر خزانہ و صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ حالیہ افواہوں کے پیش نظر یہ جاننا  ضروری ہے کہ پشاور میں ایک مریض وفات پا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث مریض کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے کہا کہ مریض کی وفات پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ہوئی جو کورونا وائرس کا مشتبہ مریض تھا۔

صوبائی وزیرِ صحت نے کہا کہ مشتبہ مریض کو کورونا وائرس کا تصدیق شدہ مریض نہیں کہاجاسکتا جبکہ پروٹوکول کے مطابق مریض کو علاج کی سہولت مہیا کی گئی۔

وزیرِ صحت تیمور جھگڑا نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے مریض کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جن کا نتیجہ ابھی تک موصول نہیں ہوا۔ اگر اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید آئی تو عوام کو آگاہ کریں گے۔ 

بعد ازاں صوبائی وزیرِ صحت نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کے ٹیسٹس کا نتیجہ آ گیا ہے۔ اس کے جسم میں کورونا وائرس موجود نہیں تھا۔ آپ کو مسلسل اِس حوالے سے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 102 ہو گئی۔ کراچی میں 50 نئے کیسز کے بعد سندھ میں 76 ، بلوچستان میں 10 ، اسلام آباد 4، گلگت بلتستان 3اور لاہور میں 1 شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنی ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ تفتان سے سکھر پہنچنے والے 50 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 50 کیسزکی تصدیق ہو گئی

Related Posts