وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کاپولیو کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan, Bill Gates discuss polio eradication

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اورمائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے اور جاری سمیت امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم نے دنیا بھر میں غربت، بیماری اور عدم مساوات کے خلاف جنگ میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کو سراہا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے اور کورونا وبائی امراض سے متعلق چیلنجوں کے باوجود ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کو تیز کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا کیسز میں ہولناک اضافہ، 7678 نئے شکار، 23افراد لقمہ اجل

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان نے 2021 میں پولیو کیسز میں تیزی سے کمی کے ساتھ مسلسل مثبت پیش رفت دیکھی اور پورے سال میں پولیو کا صرف ایک کیس ریکارڈ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے بل گیٹس کو پولیو مہم پر آگہی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو پولیو کے خاتمے کیلئے ویکسین کے قطرے پلائے گئے۔ بل گیٹس نے پولیو کو قومی ترجیح بنانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts