وزیراعظم عمران خان کی خالد مقبول صدیقی کومطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran khan khalid maqbool
Imran khan khalid maqbool

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم کے تحفظات دور اور مطالبات پورےہونے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایم کیوایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیاجس میں وزیراعظم عمران خان نے انہیں ایم کیوایم کے تحفظات دور کرنے اور مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

خالد مقبول صدیقی نے اپنے تحفظات سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مطالبات پورے کئے جائیں گے، وزیراعظم نے ملاقات اور مزید بات چیت کے لئے خالد مقبول صدیقی کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی سربراہی میں تحریکِ انصاف رہنماؤں کا وفدبہادر آبادمیں ایم کیو ایم کے عارضی صدر دفترپہنچ گیا تھا،و فد کی بہادر آباد آمد کا مقصد اتحادی سیاسی جماعت ایم کیو ایم کو منانا تھا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر اور ایم کیو ایم (پاکستان) کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نےمشترکہ پریس کانفرنس بھی کی تھی، خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آج مذاکرات نہیں بلکہ ملاقات ہوئی جو ہمارے درمیان پہلے سے طے تھی۔ مطالبات پر عمل درآمد تک وزارت واپس نہیں لے سکتے۔

مزید پڑھیں: مطالبات پر عمل درآمد تک وزارت واپس نہیں لے سکتے، خالد مقبول صدیقی

دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ بہادر آباد میں میرا بہت وقت گزرا ہے۔ ملاقات میں اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ تحریک ِ انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ آگے بھی مل کر چلیں گے۔ کراچی میں بڑے منصوبوں پر جلد کام ہوگا۔

Related Posts