افغانستان میں مخلوط حکومت کے لیے طالبان سے مذاکرات شروع کردیے ہیں، وزیراعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں مخلوط حکومت کے لیے تاجک، ازبک اور ہزارہ برادری سے مذاکرات شروع کردیے ہیں، وزیراعظم عمران خان
افغانستان میں مخلوط حکومت کے لیے تاجک، ازبک اور ہزارہ برادری سے مذاکرات شروع کردیے ہیں، وزیراعظم عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام  آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان حکومت میں تاجک، ازبک اور ہزارہ برادری کی شمولیت کے لیے میں نے طالبان سے مذاکرات کا آغاز کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ” 40 سالہ تنازع کے بعد تمام اقوام پر مشتمل حکومت افغانستان میں امن و استحکام لائے گی، یہ نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہوگا۔”

 

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل کیلئے طالبان سے مذاکرات شروع کردیئے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مخلوط افغان حکومت نہ صرف افغانستان بلکہ خطے کے امن کے مفاد میں ہے۔

 

وزیر اعظم عمران خان افغانستان میں قیام امن کیلیے متحرک ہیں ، اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ دوشنبے میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک خصوصاً تاجک صدر سے بات ہوئی ، طویل مشاورت کے بعد ہم نے طالبان سے مذاکرات شروع کر دیے، حکومت میں تاجک ،ہزارہ اور ازبکوں کو شامل کرنے پر بات شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکورٹی تھریٹ سے متعلق کوئی شواہد پیش نہیں کیے، فرخ حبیب

Related Posts