نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکورٹی تھریٹ سے متعلق کوئی شواہد پیش نہیں کیے، فرخ حبیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیصل آباد:وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی طرف سے سیکورٹی تھریٹ کے حوالے سے کوئی شواہد فراہم نہیں کیے گئے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی سے پاکستانی قوم کو مایوسی ہوئی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ساری دنیا نے پاکستان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے، تاہم مریم نواز نے دورہ نیوزی لینڈ منسوخ ہونے پر طنزیہ ٹویٹ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کو قومی سوچ اپنانی چاہیے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے چھوٹی سوچ کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ شریف خاندان قوم کی دولت لوٹ کر بیرون ملک بیٹھا ہے۔ شریف خاندان کو پاکستان کے پاسپورٹ کی حرمت کا کوئی پاس نہیں ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں پر نواز شریف کے منہ سے ایک بھی لفظ نہیں نکلا، پاکستان نے افغانستان سےغیر ملکیوں کے انخلاء میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے خلاف وزیراعظم عمران خان نے واضح موقف اختیار کیا تھا، دنیا نے افغان امن میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں مخلوط حکومت کے لیے طالبان سے مذاکرات شروع کردیے ہیں، وزیراعظم عمران خان