سندھ اسمبلی پر حملے کا منصوبہ ناکام، 6 دہشت گرد گرفتار، اہم تنصیبات کے نقشے برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ اسمبلی پر حملے کا منصوبہ ناکام، 6 دہشت گرد گرفتار، اہم تنصیبات کے نقشے برآمد
سندھ اسمبلی پر حملے کا منصوبہ ناکام، 6 دہشت گرد گرفتار، اہم تنصیبات کے نقشے برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سیکیورٹی فورسز نے سندھ اسمبلی پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 1 دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ 6 کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن کے قبضے سے اہم تنصیبات کے نقشے برآمد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کراچی میں سندھ اسمبلی کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران 1 دہشت گرد مارا گیا جبکہ 6 گرفتار ہوئے۔ ملزمان غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے رابطے میں تھے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اہم تنصیبات کے نقشے بھی برآمد ہوئے۔ فورسز کا کہنا ہے کہ ملزمان سندھ اسمبلی سمیت کراچی کی اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش میں اہم انکشافات کی توقع ہے۔ 

یاد رہے کہ سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز کراچی میں بڑی دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنایا، گزشتہ روز تک 5 دہشت گردوں کی گرفتاری کی اطلاعات سامنے آئیں، جبکہ آج ایک مزید دہشت گرد کی گرفتاری کی تصدیق ہوئی۔

 سی ٹی ڈی نے کراچی میں ایک کارروائی کے دوران 1 دہشت گرد کو ہلاک کیا جبکہ 5 کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے بعد دھماکا خیز مواد، خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد ہوا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 1 دہشت گرد ہلاک، 5 گرفتار

Related Posts