پی آئی اے کی براہ راست پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کی امید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے نے لاہور اور کراچی سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا
پی آئی اے نے لاہور اور کراچی سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:وزیر ہوا بازی چوہدری غلام سرور خان نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی براہ راست پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کی امید ظاہر کی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام سرور نے کہا کہ بین الااقوامی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ کی آڈٹ ٹیم نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے وفد کی آمد سے پی آئی اے کی براہ راست پروازوں پر عائد ہابندی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ امید ہے سی اے اے سمیت قومی ایئر لائن کے حوالے سے اعتراضات کا خاتمہ ہوگا۔

چوہدری غلام سرور نے کہا کہ پی آئی اے کے نئے سی ای او کی تعیناتی کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایوی ایشن پالیسی پر نظر ثانی سے خلیجی ایئر لائنز کو دیئے گئے حقوق کو منصفانہ بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے طیارے کو مسافروں نے کوڑے دان بنادیا، تصاویر وائرل

وفاقی وزیر نے کہا کہ برطانوی وفد پاکستانی ایئرپورٹس پر موجود سیکیوریٹی انتظامات اور طریقہ کار کے حوالے سے اپنی کلیئرنس رپورٹ مرتب کرے گا۔

Related Posts