پی آئی اے طیارے کو مسافروں نے کوڑے دان بنادیا، تصاویر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے طیارے کو مسافروں نے کوڑے دان بنادیا، تصاویر وائرل
پی آئی اے طیارے کو مسافروں نے کوڑے دان بنادیا، تصاویر وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:قومی ایئرلائن(پی آئی اے)کے طیارے میں مسافروں نے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگا دیئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے چارٹرڈ طیاروں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات پر سوالات اٹھ گئے، برطانیہ جانے والی پروازوں کو مسافروں نے کچرا خانہ بنا دیا۔

جہازوں کی اچھی طرح صفائی میں زیادہ وقت لگنے کے باعث جہازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر معمول بن گئی، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں ٹوائلٹ بھی کچرا کنڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے میں کچرا پھیلنے کے باعث ڈیپ کلیننگ کرانا پڑتی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر پرواز پی کے 9785 کی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ پرواز اسلام آباد سے لندن روانہ ہوئی تھی، مسافر عمومی طور پر غیرملکی ایئرلائنز پر احتیاط سے کام لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے نے یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے اہداف حاصل کرلیے

مسافروں کو چاہیے کہ وہ صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں۔قومی ایئرلائن نے ماحول کی بہترین کے لیے مسافروں سے صفائی کا خصوصی خیال رکھنے کی اپیل کردی۔

Related Posts