پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرولیم مصنوعات
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرنے کیلئے تیار ہے، عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں تبدیلی سمیت دیگر وجوہات کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتون میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت ٹیکس میں اضافے کا ارادہ رکھتی ہے جن میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کرسکتی ہے جس کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمت 298روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

دوسری جانب حکومت ڈیزل کی قیمت بھی 2 روپے فی لیٹر تک بڑھا سکتی ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 100 روپے فی لیٹر کرنے پر غور کیے جانے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے، تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا اعلان آج رات تک متوقع ہے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 4 ڈالر اور 4.50 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمت 2.50 سے 2.80روپے فی لیٹر تک بڑھ جائے گی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 سے ساڑھے 8روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر پہلے ہی 60 روپے لیٹر ڈویلپمنٹ لیوی وصول کر رہی ہے جبکہ قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ حد یہی ہے۔ لیوی کی وصولی آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے کے تحت عمل میںن لائی جارہی ہے۔ حکومت کو 869ارب وصولی کا ہدف پورا کرنا ہوگا۔

Related Posts