عوام پر مہنگائی حملہ، یکم مارچ سے پیٹرولیم قیمتوں میں 20 روپے تک اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Petroleum prices likely to rise by Rs 10

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اوگرا نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے تک اضافے کیلئے سمری حکومت کو ارسال کردی، جلد فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے پیٹرول، ڈیزل مہنگا کرنے کی سمری تیار کرلی گئی ہے ،اوگرا نے پیٹرول 20 روپے 7 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔

ڈیزل 19 روپے 61 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی، اوگرا کی سمری پر وزارت خزانہ سفارشات دے گی، وزیراعظم قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 15 فروری کو بھی اوگرا نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی تھی تاہم وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: قیمتیں بڑھنے کا امکان، کراچی میں پیٹرول غائب،شہری پریشان

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار پیٹرولیم قیمتوں میں یکمشت بڑا اضافہ متوقع ہے ، اوگرا کی جانب سے پیٹرول 20 اور ڈیزل 19 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی سفارش پر پیٹرول 12 اور ڈیزل 10 روپے فی لیٹر تک مزید مہنگا ہوسکتاہے۔

پیٹرولیم قیمتوں میں متوقع اضافے کے حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ماہانہ دو بار پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کا بوجھ بڑھا رہی ہے، شہریوں نے حکومت سے مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts