پی ایس ایل میں سنسنی خیز مقابلے جاری، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Peshawar Zalmi crush Quetta Gladiators by 61 runs

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن پھر ناکام، پشاور زلمی نے61رنز سے شکست دے دی۔

پی ایس ایل چھٹے ایڈیشن کے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 197 رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئی اور صرف 136 رنز ہی بناسکی۔

197رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے صائم ایوب اور عثمان خان نے ٹیم کو 62 رنز کا آغاز فراہم کیا، عثمان خان 28 اور صائم ایوب 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔

خرم شہزاد 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ اعظم خان، محمد نواز اور کیمرون ڈیلپورٹ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے، پشاور زلمی کی جانب سے محمد عرفان نے 3، عمید آصف نے 2، وہاب ریاض اور فیبین ایلن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائٹیڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 10وکٹوں سے ہرا دیا

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تو حیدر علی پہلی ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر واپس لوٹ گئے اور شعیب ملک بھی صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

پشاور زلمی کے کامران اکمل اور ڈیوڈ ملر نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں،ڈیوڈ ملر 73 اور کامران اکمل 59 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ رومن پاول نے بھی 43 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ردرفوڈ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز نے 2، محمد حسنین اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Posts