کورونانے مزید 56 شہریوں کو زندگیوں سے محروم کردیا،1239 نئے کیسز رپورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan reports another 953 coronavirus infections, 11 deaths

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی وباء نے مزید 56 شہریوں کو زندگیوں سے محروم کردیا،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1239 نئے کیسز سامنے آگئے، ملک میں کورونا متاثرین کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 368 لوگوں کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1239 شہریوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور مثبت شرح 3 اعشاریہ 40 فیصد رہی جبکہ وباء کے باعث پہلے سے متاثرہ 56 مریض دم توڑ گئے۔

 

پاکستان میں گزشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 194 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ وائرس کے باعث 57 مزید شہری انتقال کر گئے تھے ۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے جبکہ اس حوالے سے منفی رجحانات کا قلع قمع کرنے کیلئے حکومت ویکسین لگوانے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ ویکسین نہ لگوانے والوں کو ویکسی نیشن کے فوائد سے آگہی فراہم کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بلاک کر دیے جانے کا امکان

قبل ازیں پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے 50 سال اور زائد العمر افراد کو کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے پر کرائے میں رعایت دینے کا اعلان کیا۔

رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کورونا ویکسی نیشن کے فروغ کیلئے گزشتہ روز کیا گیا۔پی آئی اے کے مطابق کرائے کی مد میں 10 فیصد رعایت اندرون ملک پروازوں پر دی جائے گی اور یہ سہولت صرف کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ دکھانے والوں کو حاصل ہوگی۔

Related Posts