عوام سے اپیل ہے تھوڑی کم چائے پیا کریں، احسن اقبال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خانہ جنگی کا خدشہ
عوام سے اپیل ہے تھوڑی کم چائے پیا کریں، احسن اقبال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ تھوڑی کم چائے کا استعمال کیا کریں۔

تفصیلات کے مطابق عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ چائے کے استعمال میں کمی کی درخواست اس لیے کی کیونکہ ہم چائے بھی درآمد کرتے ہیں۔ بحران سے نکلنے میں تاجر اور قوم ہمارا ساتھ دے، اپیل کرتے ہیں کہ بازار ساڑھے آٹھ بجے بند کر دیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور وزراء اپنے خلاف اعتراف جرم کررہے ہیں، وزراء کہتے ہیں ہم نے پھندا اپوزیشن کے گلے میں ڈال دیا ہے، ہم نے سیاست نہیں بلکہ معشیت اور ملک کو بچانے کے لیے حکومت سنبھالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے

احسن اقبال  کا کہنا تھا کہ عمران خان اب معصوم بن رہے ہیں، سوال کرتے ہیں کہ ملک کا کیا بنے گا؟ وفاقی حکومت کو چار ہزار ارب روپے صوبوں کو دے کر چار ہزار ارب روپے کا قرض اتارنا ہے، یہ مسائل ہمیں ورثہ میں ملے ہیں، عمران خان نے اپنی شہرت کے لیے بجلی، ڈیزل اور پیٹرول کی قمتیں کم کی اس وجہ سے معشیت میں گہرا سوراخ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے بہتر سے بہتر سہولت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومتی سخت فیصلوں کا مقصد ملکی معیشت کو بچانا ہے اور امید کرتے ہیں کہ ایک سال بعد جب حکومت چھوڑیں گے تو معیشت کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل چکا ہوگا۔ زراعت پر سب سے زیادہ توجہ ہے کیونکہ زراعت سے جلد نتائج آتے ہیں تاکہ ہمیں اجناس کو درآمد نہ کرنا پڑے۔

احسن اقبال  نے کہا کہ جس روز فارن فنڈنگ کا فیصلہ ہوگا عمران خان اور اسکی جماعت نااہل ہو جائے گی، عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے بہت آسان تھا کہ ملک کو الیکشن کی طرف پھینک کر ایک طرف جاتے لیکن یہ ہماری حب الوطنی ہے کہ ملکی مفاد سے چشم پوشی نہ کی جائے، سیاسی ساکھ کو داو پر لگا کر ملک کو بچا رہے ہیں۔

Related Posts