پی ڈی ایم اے نے 15 سے 17 اگست تک سندھ بارشوں کا الرٹ جاری کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم اے نے 15 سے 17 اگست تک بارشوں کا الرٹ جاری کردیا
پی ڈی ایم اے نے 15 سے 17 اگست تک بارشوں کا الرٹ جاری کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر میں موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں 15 سے 17 اگست تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق دادو، میرپور خاص ميں بھی طوفانی ہواؤں کيساتھ بارش متوقع ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور شہيد بينظيرآباد ميں بھی تيز بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی 14 اگست پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ 12 سے 17 اگست تک ملک کے مختلف علاقوں میں جم کر بارش ہوگی، جب کہ پہاڑی علاقوں میں سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

بارہ اگست کو بارشوں کا نیا سلسلہ ملک کے شمالی و بالائی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے۔ اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر موسلادھار بارش ہوگی۔

بارش کا یہ سلسلہ 15 اگست سے مشرقی بلوچستان کے کچھ اضلاع میں بھی برس سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کا سرکاری اسپتال میں چھاپہ، انچارج اور عملے نے مبینہ تشدد کا نشانہ بناڈالا

Related Posts