پاک بحریہ کے اثاثوں میں اضافہ، میری ٹائم پٹرول، خود کار ڈرونز فلیٹ میں شامل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maritime security
maritime security

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاک بحریہ کے نئے فضائی اثاثوں میں مزید اضافہ ہوگیا ، اعلیٰ تکنیکی میری ٹائم پٹرول ائیرکرافٹس اورخودکار ڈرونز کو پاک بحریہ کے فضائی فلیٹ میں شامل کرلیا گیاہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی پاک بحریہ میں نئے فضائی اثاثوں کی شمولیت کی تقریب منعقد کی گئی جس میں اعلیٰ تکنیکی میری ٹائم پیٹرول ائیر کرافٹس اور خودکار ڈرونز کو پاک بحریہ کے فضائی فلیٹ میں شامل کیا گیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید آلات اور ہتھیاروں سے لیس بحری آپریشنز کی صلاحیت رکھنے والے ائیر کرافٹس کی نیول فلیٹ میں شمولیت سے پاک بحریہ کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا آپریشنل سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار

انہوں نے کہا کہ ان ائیر کرافٹس کی شمولیت سے اسپیشل فورسز کے آپریشنز کو بھی مزید وسعت حاصل ہو گی ،نیول چیف نے جہازوں کے عملے کو ان جدید پلیٹ فارمز سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے اور ملکی بحری دفاع میں اہم کردار ادا کرنے کی تاکید کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق خود کار ڈرونز کا حصول بھی پاک بحریہ کے آئندہ منصوبوں کا حصہ ہے،تقریب میں سرکاری اداروں اور پاک بحریہ کے اعلی حکام کی بڑی تعداد شریک تھی۔

Related Posts