پری نیتی چوپڑا کی شادی کا جلد امکان، دولہا کون ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پری نیتی چوپڑا کی شادی جلد کا امکان، دولہا کو ن ہے؟
پری نیتی چوپڑا کی شادی جلد کا امکان، دولہا کو ن ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ پری نیتی چوپڑا کی جلد شادی ہونے کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پری نیتی چوپڑا عام آدمی پارٹی کے رکن اور بھارتی راجہ سبھا کے کم عمر ترین رکن راگھو چڈھا کے ساتھ جلد شادی کرنے والی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کو گزشتہ دنوں ایک ساتھ ہوٹل میں بھی دیکھا گیا جبکہ پری نیتی چوپڑا کی مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کے گھر آمد کے بعد اداکارہ کی شادی کے حوالے سے افواہیں مزید گرم ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر پری نیتی کی منیش ملہوترا کے گھر آمد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے چاہنے والوں کا خیال ہے کہ پری نیتی
نے شادی کے ملبوسات کی تیاری شروع کر دی ہے۔

پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے شادی کے حوالے سے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:پرینیتی چوپڑا نے یش راج فلمز سے علیحدگی اختیار کر لی

راگھو چڈھا اور پری نیتی چوپڑا پرانے دوست ہیں، دونوں نے لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک ساتھ تعلیم بھی حاصل کی، اب سب کو ان دونوں کے رشتے کے باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔

Related Posts