عرب امارات میں پاکستانی نے بڑی انعامی رقم جیت لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والی ایک قرعہ اندازی میں پاکستانی ڈینٹسٹ محمد اسحاق کی لاٹری نکل آئی۔

40 سالہ ڈینٹسٹ نے 50 ہزار درہم یعنی تقریباً 38 لاکھ روپے کا انعام حاصل کرلیا۔

محمد اسحاق کو سال 2023 کے اواخر میں سوشل میڈیا کے ذریعے لکی ڈرا (قرعہ اندازی) کا پتا چلاتو انہوں نے بھی اس میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔

اسحاق نے قدرے بے دلی سے ایک نمبر کا انتخاب کیا اور پھر اپنے کاموں میں لگ گئے، انہیں جیتنے کے متعلق زیادہ امید نہیں تھی۔

تاہم قرعہ اندازی کے دن جب انسٹاگرام پر لائیو قرعہ اندازی کی جا رہی تھی، اسحاق بھی آن لائن اپیئر ہوا۔ تاہم جب ابتدا میں جب انہیں پتا چلا کہ ان کے نمبر گرینڈ پرائز سے میل نہیں کھا رہے ہیں تو انہوں نے اپنا موبائل ایک طرف رکھ دیا۔

مگر حیرت انگیز طور پر چند منٹ بعد اسحاق کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں ڈراز کی انتظامیہ کی جانب سے انہیں خوشخبری دی گئی تھی کہ وہ  50000 درھم کا انعام جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

انعام جیتنے کے بعد محمد اسحاق کا کہنا ہے کہ میں دینے میں یقین رکھتا ہوں اور اب جبکہ مجھے یہ رقم ملی ہے تو یہ میرا فرض ہے کہ میں اسے دوسروں کے ساتھ بانٹوں۔ انہوں نے ساری انعامی رقم اپنی بیوی، بچوں اور اسٹاف میں برابر تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔

Related Posts