سفارتی کامیابی: روایتی ہتھیاروں کے کنونشن میں پاکستانی مندوب خلیل ہاشمی چیئرمین منتخب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سفارتی کامیابی: روایتی ہتھیاروں کے کنونشن میں پاکستانی مندوب خلیل ہاشمی چیئرمین منتخب
سفارتی کامیابی: روایتی ہتھیاروں کے کنونشن میں پاکستانی مندوب خلیل ہاشمی چیئرمین منتخب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

روایتی ہتھیاروں کے بین الاقوامی کنونشن کے سالانہ اجلاس میں پاکستانی مندوب خلیل ہاشمی کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا  جو  عالمی محاذ پر پاکستان کی بڑی  کامیابی ہے۔

جنیوا میں اقوامِ متحدہ کے مستقل پاکستانی مندوب خلیل ہاشمی کو گزشتہ روز متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا جبکہ کنونشن روایتی ہتھیاروں پر بین الاقوامی پابندیوں کے حوالے سے عالمی افادیت کا حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی کانگریس میں ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر موضوعِ بحث بن گیا

دفترِ خارجہ کے مطابق رکن ممالک کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران ممالک ایجنڈے کے مطابق خودمختار ہتھیاروں کے کردار اور کنونشن کی مالی موزونیت کا جائزہ لیں گے، جبکہ چیئرمین پاکستان سے منتخب ہونا اہم سفارتی کامیابی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری نے چیئرمین کے عہدے کے لیے پاکستان کا انتخاب کیا جو بین الاقوامی ممالک کا ہم پر اعتماد کا اظہار قرار دیا جاسکتا ہے جبکہ یہ  عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی خدمات کا اعتراف بھی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین، بھارت اور روس جیسے ممالک لاس اینجلس کی طرف آنے والے سمندر میں صنعتی فضلہ اور فضائی آلودگی کا باعث بننے والی تنصیبات کو ٹھیک کرنے کے لیے کچھ نہیں کررہے۔

 اکنامک کلب آف نیویارک میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کئی حوالوں سے ایک پیچیدہ مسئلہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماحولیات کے معاملے پر میری توجہ ہے اور میں چاہتا ہوں کہ زمین میں صاف ہوا اور پانی میسر ہو۔

مزید پڑھیں: چین، بھارت اور روس امریکی سمندر کو آلودہ کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

Related Posts