پاکستان کی خواتین یونیورسٹی نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور کی یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس نے امریکن گرافک ڈیزائن ایوارڈ جیت لیا۔

لاہور کی ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی سالانہ رپورٹ کے ٹائٹل کور کا ڈیزائن عالمی مقابلے میں خوبصورت ترین قرار دے دیا گیا۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کے مطابق دنیا بھر سے مختلف اداروں کے 14 ہزار ڈیزائن ایوارڈ کیلئے رجسٹرڈ ہوئے تھے، جن میں سے ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے ڈیزائن کو بہترین قرار دیا گیا۔

وی سی کنول امین کے مطابق گرافک ڈیزائنر سلمان لودھی نے بلامعاوضہ یونیورسٹی رپورٹ کا ٹائٹل کور ڈیزائن کیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی رپورٹ کے ٹائٹل کور کو عالمی سطح پر پذیرائی ملنا باعث فخر ہے۔

Related Posts