افغانیوں کو کوئی تابع نہیں کرسکتا، چین سے تعلقات کم نہیں کرینگے، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جتنا بھی دباؤ ہو ہمارے چین کیساتھ تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے، افغانستان کی تاریخ ہے کہ افغانیوں کو کوئی تابع نہیں کرسکا۔

پاک چین تعلقات اور افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لیڈر کی کامیابی خود بولتی ہے، چینی صدر نے دنیا کو ثابت کیا، چین نے ہماری مدد کی، ویکسین عطیہ کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں، چینی قیادت نظام کو مکمل سمجھتی ہے، انہیں پتہ ہوتا ہے نچلی سطح پر لوگ کیسی زندگی بسر کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ چین غربت کے خاتمے میں کامیاب رہا۔

انہوں نے کہا ہے کہ جو ملک ترقی کرتا ہے اس کا کھیلوں کا شعبہ بھی ترقی کرتا ہے، جب ادارے مضبوط ہوتے ہیں تو اس ملک کے کھیل کو بھی فروغ ملتا ہے، پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو کبھی کم نہیں کرے گا، جتنا بھی دباؤ ہو ہمارے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے، سی پیک سے اقتصادی مستقبل وابستہ ہے، تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سنکیانگ کے حوالے سے مغربی میڈیا اور چین کے مؤقف میں فرق ہے، ہم چینی مؤقف کو تسلیم کرتے ہیں، کشمیر سمیت دنیا میں ناانصافی کے متعدد واقعات ہوئے مگر کوئی توجہ نہیں دیتا، کشمیر کے حوالے سے مغربی میڈیا میں بہت کم کوریج ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے حزب اختلاف کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دے دی

بھارت چین کے ساتھ تجارت سے زیادہ فائدے میں رہے گا، چین میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق آگاہی بہت زیادہ ہے، آنیوالے دنوں میں سب سے بڑا خطرہ ماحولیاتی آلودگی ہے، پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو کبھی کم نہیں کرے گا، افغانستان کی تاریخ ہے کہ افغانیوں کو کوئی تابع نہیں کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے افغان مسئلے کو عسکری طاقت سے حل کرنے کی کوشش کی، چین اور امریکا کی مخالفت تشویشناک ہے، دنیا ایک بار پھر 2 حصوں میں تقسیم ہو جائے گی لیکن پاکستان کسی دباؤ پر چین سے تعلقات تبدیل نہیں کریگا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی تاریخ ہے کہ افغانیوں کو کوئی تابع نہیں کرسکا، افغانستان سے امریکا کے انخلا کو طالبان نے اپنی فتح قرار دیا۔

Related Posts