آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کا آغاز، پاکستان کا پہلا میچ 24جنوری کو ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سڈنی: قومی ویمن کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کا آغاز کرتے ہوئے اپنا پہلا میچ 24 جنوری کو کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف وائٹ واش ہونے کے بعد ٹی 20 سیریز کی تیاریوں کا آغاز کل سے کرے گی۔ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کائنات امتیاز آج رات وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گی جبکہ ڈیانا بیگ کی واپسی 2 روز بعد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: 

شان مسعود کی شادی کی تقریبات شروع، تصاویر وائرل

گزشتہ روز ڈیانا بیگ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں کھیل کے دوران انجری کا شکار ہوئیں، جس کے بعد وہ ٹی 20 سیریز اور ورلڈ کپ سے بھی باہر ہوچکی ہیں۔ قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کا ایک بھی میچ نہ جیت سکی۔

آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز تیسرا میچ 101 رنز کے طویل فرق سے جیتنے کے بعد پاکستان کو وائٹ واش کردیا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ منگل 24 جنوری کو نارتھ سڈنی اوول میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں جیتنے کیلئے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

قومی ٹیم ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں واقع بلنڈ اسٹون ایرینا میں میزبان ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم کی قیادت کپتان بسمہ معروف جبکہ آسٹرین ٹیم کی میگ لیننگ کریں گی۔قومی ٹیم ٹی 20 سیریز میں ون ڈے کی شکست کا حساب برابر کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

 

Related Posts