قومی کرکٹر شان مسعود کی شادی کی تقریبات شروع، تصاویر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹر شان مسعود کی شادی کی تقریبات شروع، تصاویر وائرل
قومی کرکٹر شان مسعود کی شادی کی تقریبات شروع، تصاویر وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور شان مسعود کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

شادی سے قبل قومی کرکٹر شان مسعود اور ان کی ہونے والی دلہن نیشے خان کے درمیان انگوٹھیوں کے تبادلے کی تقریب کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس پر مداحوں کی جانب سے کمنٹس کرکے جوڑے کو مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

شان اور نیشے انسٹاگرام پر ایک سٹوری سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں خوشگوار انداز میں خاندان کے دیگر افراد کے درمیان ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنانے کا تبادلہ کررہے ہیں۔

خوبصورت جوڑی شان اور نیشے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنا کر کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

شان مسعود کے ولیمے کا کارڈ بھی منظر عام پر آچکا ہے، جس کے مطابق ان کا ولیمہ 27 جنوری بروز جمعے کو کراچی میں ہو گا جس میں متعدد کرکٹرز سمیت معروف شخصیات کو ولیمے کا بلاوا دیا گیا ہے۔

شان مسعود کی دلہن ان کی بہترین دوست رہی ہیں اور اب وہ ان کی لائف پارٹنر بننے جا رہی ہیں، ان کی ان سے پہلی ملاقات لاہور میں ہوئی،کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ وہ پسند کی شادی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شان مسعود معروف بینکر منصور مسعود خان کے فرزند ہیں، ان کے تایا وقار مسعود خان حکومت پاکستان میں سابق سیکرٹری فنانس کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، شان مسعود کا 3 بہن بھائیوں میں دوسرا نمبر ہے۔

Related Posts