پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کی صورتحال زبردست ہے۔ڈاکٹر حفیظ شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کی صورتحال زبردست ہے۔ڈاکٹر حفیظ شیخ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کی صورتحال زبردست ہے۔ڈاکٹر حفیظ شیخ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیرِاعظم کے مشیر برائے امورِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک میں قانون کی بالادستی اور کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کی صورتحال زبردست ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرِ خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا دورہ کیا اور گھنٹی بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔ اِس موقعے پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے مشیرِ خزانہ نے کہا کہ دنیا بھر کی نگاہیں آج پاکستان پر ہیں اور ہم کورونا وائرس کے باعث اقتصادی و معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔

خطاب کے دوران مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ ہمیں ہر صورت میں آگے بڑھنا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال اور کارکردگی شاندار ہے۔ حکومت قانون کی حکمرانی اور کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے۔ حکومت کیلئے برآمدات کو فروغ دینا ایک بڑا چیلنج ہے۔

مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے برآمدات میں اضافے کیلئے کوئی کام نہیں کیا لیکن ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ برآمدات میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جائے۔ ملک بھر میں سیمنٹ کی کھپت میں 30 فیصد، ٹریکٹرز میں 4 فیصد جبکہ موٹر سائیکلز میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا  کہ تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت کے دور میں ایف بی آر کے اہداف بہتر ہوئے ہیں اور اب لوگ یہاں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ معاشی صورتحال مزید بہتری کی طرف جائے گی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی چوتھی جبکہ ایشیاء کی پہلی بہترین مارکیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10 کروڑ لوگوں کی وزیرِ اعظم عمران خان کے  احساس پروگرام کے ذریعے بلا امتیاز مالی امداد کی گئی جبکہ احساس پروگرام کے ذریعے غریبوں کی مزید مدد کیلئے بھاری رقم کی ایک اور قسط اگلے ہفتے جاری کی جائے گی۔ احساس پروگرام معاشی تحفظ کا اہم سنگِ میل ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی مثبت پالیسیوں سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا، حفیظ شیخ 

Related Posts